کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران قتل کے ملزم سمیت 19ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، گٹکا اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔مدینہ کالونی پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد کرلی ۔پی آئی بی پولیس نے پرانی سبزی منڈی کے قریب گٹکا فیکٹری پرچھاپہ مارکر 2 ملزمان مبارک اور سرفراز کو گرفتار کر لیا ۔ سولجر بازار پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلرشرجیل عرف لڈو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا،پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سابقہ پولیس اہلکار کا بیٹا اور ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر مہران ہائی وے کے قریب کارروائی کرکے 2 ملزمان محمد عرفان اور عظمت خان کو گرفتار کر کےایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمدکر لی۔